پنجاب: جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازمی قرار


لاہور: پنجاب کی جامعات سے ڈگری حاصل کرنے کے لیے ترجمے کے ساتھ  قرآن پاک پڑھنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کے ساتھ  پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملےگی،  لیکچراز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق قرآن مجید کا نصاب اسلامیات کےمضمون کےعلاوہ پڑھایا جائے گا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہےکہ قرآن مجید ہمارے لیےاصل رہنمائی کا ذریعہ ہے، قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل تحریک منہاج القرآن کے میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا تھا کہ اس وقت کفار قرآن پاک سے مدد لے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم آج بھی دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔

کوئی ان ہاؤس تبدیلی نہیں ہو گی، گورنر پنجاب

چودھری محمد سرور نے کہا کہ میری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) والے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر طاہر القادری کو اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟ تومیرا جواب ہوتا ہے کہ علامہ سے محبت کی وجہ ان کا نوجوانوں کو اسلام کی تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔

حزب اختلاف کو ساتھ لے کر چلنے کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے، گورنر پنجاب

ہم نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مکہ میں رہنے والے تمام لوگ جن میں کفار اور منافقین بھی شامل تھے، نبی پاکﷺ کی سچائی کے گواہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں امین و صادق کہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے۔


متعلقہ خبریں