سندھ: 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 2287 نئے کیسز رپورٹ

ہوشیار: کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 45.43 فیصد ہو گئی

کراچی: صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 2287 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جولائی کے آخر تک 10 سے 12 لاکھ تک کورونا کیسز ہو سکتے ہیں، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 53 ہزار 805 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1891 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق شہر قائد میں اس وقت عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر43 ہزار 246 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 831 ہو گئی، مراد علی شاہ

سرکاری طور پر دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مہلک وبا کے باعث صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد نے داعی اجل کو لبیک کہا ہے۔

ہم نیوز نے حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے 13 افراد نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دار فانی سے کوچ کیا ہے اور اپنے پیاروں کو سوگوار چھوڑا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا کے 78 لاکھ سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز کر گئیں

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے سبب اب تک کراچی میں 682 افراد کی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں