پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کردیا

اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں، پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے آزاد کشمیر سے متعلق بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔

سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وزیر دفاع کے بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاری کردہ بیان پاکستان مخالف جنون کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا بیان دراصل کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست کا اقدام مقبوضہ وادی کشمیر میں آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔

بھارت کو آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل جیسے قوانین کشمیریوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش ہیں۔

انہوں ںے واضح کیا کہ بی جے پی کی سرکار بندوق کی نوک پر گزشتہ دس ماہ سے مقبوضہ وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کیے ہوئے ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اورمواصلاتی  پابندیاں عالمی وانسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کے برخلاف ہیں۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کیلئے بھی خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ دنیا عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بنرد آزما ہے تو بھارتی فورسز جعلی مقابلوں میں کشمیریوں کو شہید کررہی ہے۔


متعلقہ خبریں