شہباز شریف کو پاک فضائیہ کے سربراہ کا فون

مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت بتاتی ہے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے فون کیا ہے۔ انہوں نے فون پر خیریت دریافت کی ہے۔

میاں شہباز شریف کا گزشتہ دنوں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

 آرمی چیف کا شہباز شریف، شیخ رشید کو فون، خیریت دریافت

ہم نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان نے میاں شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کا علاج کے لیے تعاون اوردعا پرشکریہ ادا کیا۔

جولائی کے آخر تک 10 سے 12 لاکھ تک کورونا کیسز ہو سکتے ہیں، اسد عمر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے گیارہ جون 2020 کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فون پر مزاج پرسی کی اور کورونا مثبت ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

پی ایم ایل (ن) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف نے شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا کی اور علاج معالجے میں معاونت کا بھی دریافت کیا۔

دنیا بھر میں کورونا کے 79 لاکھ سے زائد کیسز، اموات 4 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئیں

پارٹی ترجمان کا مؤقف تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خیریت دریافت کرنے پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں