پیرس میں آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

پیرس میں آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کا اعلان

فوٹو: غیر ملکی میڈیا


پیرس: فرانسیسی صدر نے دارالحکومت پیرس میں آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجسنی کے مطابق فرانسیسی صدر نے قوم سے خطاب میں آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں کیفے اور ریسٹوریٹ آج سے کھل جائیں گے۔

فرانسیسی صدر نے آج سے یورپین ممالک کے ساتھ سرحد کھولنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 22 جون سے اسکول اور کالجز کو بھی کھول دیا جائے گا۔

فرانس بھر میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 جون سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ فرانس میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 29 ہزار 400 سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 79 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 41 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 649 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 33 لاکھ 91 ہزار 192 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 17 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں چین میں پھر کورونا وائرس، 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 389 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 9 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی۔


متعلقہ خبریں