پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا



کراچی: پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

شہلا رضا نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا ارکان سندھ  اسمبلی کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسپیکر مشتاق غنی کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ مشتاق غنی گھر پر قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرائن: صدر کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں