معروف شاعرہ کشور ناہید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا


اسلام آباد: معروف شاعرہ اور کالم نگار کشور ناہید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اپنے ایک بیان میں کشور ناہید نے کہا کہ علامات محسوس ہونے پر گزشتہ روز میں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا، مثبت رپورٹ آنے کے بعد سے خود کو گھر میں محدود کرلیا ہے۔

وکیپیڈیا کے مطابق کشور ناہید پاکستان نیشنل کونس آف کی ڈائریکٹر کے عہدے پر کام کرتی رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سال تک جریدہ ماہ نو کی ادارت کے فرائض بخوبی انجام دیتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کی سابقہ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر شاہد آفریدی بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسپیکر مشتاق غنی کے خاندانی ذرائع نے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا ہے کہ مشتاق غنی گھر پر قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ شاہد آفریدی نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مداحوں سے دعا کی اپیل کی۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے اور تمام رہنماؤں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے قبل وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت کئی اراکین اسمبلی میں کورونا ٹیسٹ کی تصدیق ہوئی تھی۔ سینیٹر ثنا جمالی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے اُسامہ قادری نے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے

 


متعلقہ خبریں