کراچی: صحافی ولی بابر پر گولیاں چلانے والا گرفتار


کراچی: شہر قائد کی پولیس نے مقتول صحافی ولی بابر پہ گولیاں چلانے والے مجرم کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقتول صحافی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ تھے۔ ولی خان بابر کو 13 جنوری 2011 کو لیاقت آباد میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

وزیر اعظم منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ اور کراچی پولیس کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتول صحافی ولی بابر پہ گولی چلانے والے مجرم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے مطابق ولی بابر قتل کیس میں آٹھ ملزمان نامزد تھے، ایک ملزم لیاقت علی سانحے ایک سال بعد مارا گیا تھا جب کہ فیصل موٹا اور ذیشان عرف شانی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پولیس کے سربراہغلام نبی میمن نے بتایا کہ صحافی ولی بابر قتل  کیس کے چار ملزمان 2015 میں پکڑے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ادارے کی انٹیلی جنس نے ذیشان عرف شانی کو گرفتار کیا۔

رواں سال کراچی پولیس کی غیر ذمہ دارانہ فائرنگ سےکتنا جانی نقصان ہوا؟

ابتدائی تفتیش میں گرفتار ہونے والے مجرم ذیشان عرف شانی نے چار قتل کا اعتراف کیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مارچ 2014 میں مفرور ملزمان کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو سزائے موت جب کہ دیگر چار گرفتار ملزمان فیصل محمود عرف نفسیاتی، نوید عرف پولکا، محمد علی رضوی اور شاہ رخ عرف مانی کو عمر قید کی سزائیں سنائی تھیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صحافی ولی بابر قتل کیس سے عدم ثبوت کی بنا پرملزم شکیل کو بری کردیا تھا۔

کراچی پولیس کورونا مریضوں کیلیے سرگرم: پلازمہ عطیہ کرنیکا اعلان

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر2015 میں رینجرز کے چھاپے کے دوران پچیس دیگر ملزمان سمیت فیصل موٹا گرفتار ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں