پنجاب: کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق، 1537 نئے کیسز رپورٹ


لاہور: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 1537 کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید 62 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ  کیئر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 54،138 ہو گئی۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث مزید 62 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 1031 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں اب تک 356،678 ٹیسٹ کیے جا چکے  ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً 1033 پر رابطہ کریں۔

پاکستان میں کورونا وائرس متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 478 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 721 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 54 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 53 ہزار 805، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار سے زائد، بلوچستان میں 8 ہزار 177، اسلام آباد میں 8 ہزار 569، آزادکشمیر میں 647 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 129  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 831، خیبر پختونخوا میں 675، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 85 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں