لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 61 ہاٹ اسپاٹ بند



لاہور: حکومتی فیصلے کے تحت آج رات بارہ بجے سے لاہور کے 61 علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث دو ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 

ہم نیوز کے مطابق جن علاقوں کو آج رات سے سیل کیا گیا ان میں جوہرٹاوَن کے بلاک اے، بی ون، ای، ایف2، جی، ایچ، جے اورآر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ حکومتی فیصلے کے تحت مصطفیٰ ٹاوَن، کنال ویو، ای ایم ای، واپڈا ٹاوَن اور پی سی ایس آئی آر فیز2 بھی سیل کیے جانے کی اطلاعات تھیں۔

ہم نیوز کے مطابق بحریہ ٹاوَن کا جیسمین، گلبہار، ایگزیکٹو بلاک، ڈی ایچ اے فیزون، تھری، فائیو اور فور، عسکری9 اور10 کومکمل طور پر سیل کیے گئے ہیں۔

ڈویژنل کمشنرز کو زیادہ کیسز والے علاقے سیل کرنے کا اختیار مل گیا

انتظامی فیصلے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے کی وجہ سے علامہ اقبال ٹاوَن کا ستلج بلاک، رچنہ بلاک، نرگس بلاک اوررضا بلاک سیل کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ماڈل ٹاوَن کا بلاک بی، سی، جی، ایچ، اے، جے، کےاوراین بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل رہے گا۔

حکومتی فیصلے کے تحت آج رات سے گلبرگ میں ظفرعلی روڈ، ظہورالٰہی روڈ، ای ون بلاک، گلبرگ کا بلاک اے، تھری، بی ٹو، بی تھری اوربی ون بھی مہلک وبا میں اضافے کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد: سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری سیل کر دیا گیا

پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ جو علاقے سیل کیے جائیں گے وہ آئندہ دو ہفتے تک بند رہیں گے۔


متعلقہ خبریں