‘حکومت ناکامیوں کے باعث کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے’

فوٹو: فائل


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ناکامیوں کے باعث کورونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تاریخ میں کبھی بھی  مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح صفر فیصد نہیں رہی ہے۔

مولانافضل الرحمان نے کہا کہ جنوری 2020 کے اختتام پرمعاشی ماہرین نے بتایا تھا معاشی پہیہ جام ہوچکاہے۔ تاریخ میں بجٹ خسارہ 5 سے 6 فیصد رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم باربارکہتے رہے ہیں کہ حکومت کواس بجٹ سے قبل ہی اتار دینا چاہیے تھا۔

گزشتہ ہفتے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ملک میں جاری کورونا صورتحال میں حکومت کی پالیسیاں ناکام نظرآرہی ہے۔  نااہل حکمرانوں کو حکومت کا حق نہیں۔ حکومت نااہلی کا اعتراف کرے اوراستعفیٰ دے۔ تحریک انصاف دھاندلی کے ذریعے اقتدارمیں آئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت میں ملک دیوالیہ ہوچکا،بجٹ بنانےمیں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے مطالبہ کیا تھا کہ مکمل ایس اوپیز کے تحت دینی مدارس سمیت دیگر سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ تعلیمے ادرے بند رکھنے سے  طلبا کا قیمی سال ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں: اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے سے بحران پیدا ہو گا، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا تھا کہ کوروناکی وجہ سےعام آدمی میں خوف پھیلایا جارہاہے۔عام آدمی کو کورونا کا مہنگا ٹیسٹ کرانا پڑرہاہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوموجودہ صورتحال میں بہت مشکلات کاسامناہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی میتوں پر حکومت کوئی سہولت نہیں دے رہی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب کے وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے قوم سے لوٹے اربوں روپوں میں سے ایک روپیہ بھی کورونا مخالف اقدامات پر نہیں لگایا ہے۔


متعلقہ خبریں