وزیراعظم: حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت

پاکستان اور چین کے درمیان رشتہ: آل ویدر اسٹریٹجک کو آپریٹو پارٹنر شپ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دیں۔

کورونا: وزیراعظم کا پنجاب میں سلیکٹڈ لاک ڈاون کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ ہدایت اپنی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی۔ اجلاس میں اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانےسےمتعلق اقدامات پرغور و خوص کیا گیا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم کواشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اورملاوٹ کےخلاف انتظامی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت کی اجازت دینے کے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

کورونا اموات میں مزید اضافہ ہوگا، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی لانے کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع  پر کہا کہ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی حکومتی فیصلے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے تمام صوبائی چیف سیکریٹریز حکمت عملی ترتیب دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کا عفریت قوم کی صحت میں خرابی کا سبب بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ سب سے زیادہ بچوں اور بزرگوں کو متاثر کر رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں ملاوٹ کا تدارک کرنے کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ خالص اشیا کا میسر آنا گڈ گورننس کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے گندم کی فراہمی کے ساتھ آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کو بھی ہدایات جاری کیں۔

عمران خان کی ٹیم خیبرپختونخوا میں ڈیلیور نہیں کرسکی، شاہد آفریدی

ہم نیوز کے مطابق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے واضح  طور پر کہا کہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔


متعلقہ خبریں