علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: امتحانی پالیسی واضح کر دی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتحانات کی پالیسی واضح کردی ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی پرچے گھر ہی سے بیٹھ کر دیں گے۔

تعلیمی شعبے کیلیے بری خبر: جامعات فیسوں میں اضافہ کرینگی؟

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں علامہ اقبال یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے امتحانی پرچے جب گھروں میں بیٹھ کردیں گے تو حل شدہ پرچوں کی لکھائی سابقہ پرچوں سے میچ کی جائے گی۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ کوامتحانی پرچے بذریعہ ڈاک ارسال کیے جائیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ پرچے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکیں گے۔

کورونا وائرس کا علاج:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے مصنوعی اینٹی باڈیز تیار کرلیں

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ امتحانی پرچے حل کرنے کے بعد اپنے ریجنل دفاتر کو رجسٹری، بذریعہ ڈاک اور یا پھر بذریعہ کوریئر ارسال کرسکیں گے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ طلبہ کے امتحانی مواد میں مماثلت یا کاپی رائٹ کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

ہم نیوز نے اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ طلبہ کو اپنے پرچے ریجنل دفاتر میں بھیجنے کی آخری تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔

یونیوسٹی انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی طالب علم ذاتی حیثیت میں پیپرجمع کروانے نہیں آئے گا۔

پشاور یونیورسٹی نے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ درج بالا طریقہ کار تمام پروگراموں پر لاگو ہو گا۔


متعلقہ خبریں