نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ: وزیراعظم کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کے حوالے سے کمرشل بینکوں سے مشاورت کرکے تھنک ٹینک کی سفارشات کو حتمی شکل دیں۔

نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ معیشت کی روانی سے متعلق موجودہ حکومت کا اہم منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ کئی صنعتوں کا فروغ ممکن ہوگا۔ کوروناصورتحال کے پیش نظرحکومت نے تعمیرات کے شعبے کے فروغ  پرخصوصی توجہ دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھروں کی تعمیرکے منصوبوں کیلئے مالی وسائل پیدا کرنے کویقینی بنایاجائے۔

اجلاس کو چیئرمین نیا پاکستان ہاوَسنگ اتھارٹی نے بریفنگ دی اور کہا کہ نیا پاکستان ہاوَسنگ منصوبے کی تعمیرات سے متعلقہ ماہرین پر مشتمل تھینک ٹینک تشکیل دیا گیا ہے۔

اجلاس میں تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے متعلق قائم کیے جانے والے تھینک ٹینک کی سفارشات پر تفصیلی غورکیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا گیا  کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کیلئے مالی وسائل کے انتظام کی سفارشات مرتب کی گئی ہیں۔تھینک ٹینک نے اختیار کیے جانے والے طریقہ کار سے متعلق سفارشات مرتب کی ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ املاک کی ٹرانسفراور رجسٹریشن کے ضمن میں عائد فیسوں میں خاطرخواہ کمی لائی گئی۔ اس کا اطلاق پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم لوگ امیر اور زیادہ غریب ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم

وزیراعظم کو بریفنگ  دی گئی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے ڈویلپرز اور بلڈرزکی سہولت کاری کا خصوصی اہتمام کیا جارہاہے۔

خیال رہے کہ اس سال 10 مارچ کو زیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے سات منصوبوں کا  سنگ بنیاد رکھ دیا تھا۔

اس ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں نئے منصوبے شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہرجگہ تنقید ہوتی تھی کہ کدھر ہیں گھر، کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم، قومی اسمبلی میں بھی تنقید کی گئی کہ کہاں ہیں گھر،کہاں ہےنیا پاکستان؟

انہوں نے کہا تھا کہ ہاوسنگ اسکیم کیلئے اتھارٹی بنانی پڑی،اسٹرکچربنانا پڑا۔ یہ 20 ہزارآغاز ہے ہمیں پانچ سال میں 50 لاکھ گھربنانے ہیں


متعلقہ خبریں