کراچی: کھارادر، تین کمسن بہن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق

کراچی: ٹھیلے کو لٹنے سے بچانے کی کوشش،13سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں تین کمسن بہن بھائی پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں تحقیق و تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

کراچی: گلستان جوہر، چھت گرنے سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق وہیانی پیلس کھارادر کے رہائشی تین کمسن بہن بھائی  پراسرار طور پر جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں گیارہ سالہ عائزہ، آٹھ سالہ سعد اور دو سالہ صفا شامل ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں نے گزشتہ شب برگراورآئس کریم کھائی تھی۔ ذرائع کے مطابق تینوں بچوں کی جب طبیعت خراب ہوئی تو انہیں کھارادر جنرل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی کیے بنا بچوں کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کردی ہے۔

کراچی: صحافی ولی بابر پر گولیاں چلانے والا گرفتار

کھارادر پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثا کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثا نے اس ضمن میں قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد کوئٹہ میں تھے جو کراچی واپس پہنچ گئے ہیں۔ ورثا نے ذرائع ابلاغ کو بھی صورتحال بتانے سے انکار کیا ہے۔

معصوم بچوں کے لواحقین نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ شب برنس روڈ سے برگر کھلایا تھا۔ انہوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ گھر پہ بھی کھانا پکا تھا۔

ذمہ دار ذرائع نے اس سلسلے میں ہم نیوز کو بتایا کہ پولیس کے مطابق بچوں کے لواحقین کا ابھی تفصیلی بیان ہونا باقی ہے۔

کراچی: ۔۔۔ پھر عمارت گری، چیخ گونجی اور … حادثہ ہو گیا

پولیس حکام کے مطابق رات کو گھر میں کیڑے مار دوا اسپرے کرنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں لیکن ابھی تک اس کی تصدیق بچوں کے لواحقین نے نہیں کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس اس حوالے سے بھی جائزہ لے رہی ہے کہ کیا گھر میں کیا گیا کیڑے مار اسپرے بچوں کے جاں بحق ہونے کی وجہ بن سکتا ہے؟

کراچی میں کورونا سے مزید 19 افراد جاں بحق، ایک ہزار 813 متاثر

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ شب بخاری مسجد کھارادر میں جاں بحق ہونے والے کمسن بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس کے بعد تدفین عمل میں لائی گئی۔


متعلقہ خبریں