کورونا: پولیس انسپکٹر یاسین خان جان کی بازی ہار گیا

کورونا: پولیس انسپکٹر یاسین خان جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی: پولیس انسپکٹرعالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ تدفین ایس او پیز کے تحت آبائی علاقے میں کی جائے گی۔

پنجاب: کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق، 1537 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ انسپکٹر یاسین خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے انسٹی ٹیوٹ آف یورا لوجی راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے دوران ہی وہ مہلک وبا کے سبب دار فانی سے کوچ کر گئے۔

پولیس انسپکٹر یاسین خان کی میت کو ایس او پیز کے تحت تمام تر حفاظتی اقدامات و احتیاطی تدابیر کے ساتھ آبائی علاقے حضرو اٹک روانہ کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر گئی، 2729 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نشانہ بن کر داعی اجل کو لبیک کہنے والے پولیس انسپکٹر یاسین خان کی نماز جنازہ مرحوم کے آبائی گاؤں میں ایس او پیز کے تحت ادا کی جائے گی جس کے بعد تدفین عمل میں آئے گی۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے حوالے سے دودن قبل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہزار 69 افسران اور اہلکار مہلک وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے سات جوان زندگی کی بازیاں بھی ہار چکے ہیں۔

پنجاب پولیس ترجمان نے دو دن قبل بتایا تھا کہ کورونا سے  متاثرہ 466 افسران و اہلکار صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے شخص کا بل 11 لاکھ ڈالر

پنجاب پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لاہور پولیس کے افسر و جوان متاثر ہوئے ہیں جن کی تعداد 283 ہے۔


متعلقہ خبریں