آسٹریلیا: سڑکیں پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے منسوب

آسٹریلیا: سڑکیں پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے منسوب

اسلام آباد: آسٹریلیا کی سڑکوں کے نام دنیائے کرکٹ میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کھلاڑیوں کے نام پر رکھ دیے گئے ہیں۔

جن سڑکوں کے نام پاکستانی کھلاڑیوں کے نام پر پہ رکھے گئے ہیں وہ میلبورن کی ہیں۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن کو دنیائے کرکٹ میں بھی ممتاز مقام حاسل ہے۔


آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر جیوفری شا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کی سڑکیں پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے منسوب دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

پاکستان کے جن لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے آسٹریلوی شہر میلبورن کی سڑکیں منسوب کی گئی ہیں ان میں سابق کرکٹ کپتان اور پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور دنیائے کرکٹ میں اپنی بلے بازی کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے جاوید میاں داد شامل ہیں۔

آسٹریلوی شہر میلبورن کی سڑکیں شہرہ آفاق پاکستانی کرکٹرز وسیم اکرم، انضمام الحق اورشعیب اختر کے نام سے بھی منسوب کی گئی ہیں۔

آسٹریلیا کے اسلام آباد میں مقیم ہائی کمشنر ڈاکٹر جیو فری شا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پہ جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ یہ پاکستان اورآسٹریلیا کے دوستانہ تعلقات اور کھیل کے ذریعے جڑے رہنے کی طاقت کی نشانی ہے۔


متعلقہ خبریں