چین میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا

دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی

بیجنگ: چین میں کورونا کیسز کی تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین میں دو ماہ بعد کورونا کیسز اچانک بڑھنے لگے اور ایک روز میں 100 نئے کیسز سامنے آ گئے۔

کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر بیجنگ میں سیاحتی سرگرمیوں اور کھیلوں کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ چار روز قبل ایک بار پھر چین میں کورونا کیسز سامنے آنا شروع ہوئے اور فوری طور پر 11 علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے 7 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

چین میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی وجہ قریبی گوشت مارکیٹ بتائی جا رہی ہے۔ جس کے فوری بعد حکام نے 11 رہائشی علاقوں میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

جن علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ان علاقوں میں موجود 9 اسکولوں اور کنڈرگارٹن کو بھی احتیاطی تدابیر کے تحت بند کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر سب سے پہلے چین میں مشتبہ بیماری کا پتہ چلا تاہم کورونا کے پہلے کیس کی تصدیق رواں سال 15 جنوری کو ہوئی۔ جہاں کورونا سے اب تک 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں دنیا بھر میں کورونا کے 81 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز، 439061 اموات

چین کا علاقہ ووہان کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا تھا جہاں حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن رہا اور کسی کو گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 77 لاکھ  32 ہزار 485 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعد 39 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 53 ہزار 887 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 32 لاکھ 94 ہزار 90 افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 403 اموات ہوئی ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں