یورپ: کورونا کیسز میں کمی کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی

یورپ: کورونا کیسز میں کمی کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی

یورپ میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی ہے۔ 

عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد یورپ میں زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی ہے۔جرمنی، فرانس اور سوئٹزر لینڈ نے تین ماہ بعد ایک دوسرے کے لیے اپنی سرحدیں بھی کھول دیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے 81 لاکھ 12 ہزار سے زائد کیسز، 439061 اموات

سرحدیں کھولنے کے موقع پر مقامی سیاستدانوں نے سرحد کھولنے کی تقریب میں شرکت کی اور ایک دوسرے کو گلدستے پیش کیے۔

بین الاقوامی آمدورفت شروع ہونے کے بعد سرحدی علاقوں پر آباد لوگوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔

خیال رہے کہ 2020 کے اوائل میں یورپی ممالک کو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا تھا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 42 لاکھ  سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 54 ہزار 568 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ 34 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد کی حالت تسلی بخش ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے ابتدائی مرحلہ میں 30 لاکھ افراد بے روزگار ہونے کا خدشہ، مشیر خزانہ

برازیل امریکہ کے بعد 8 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار 118 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

روس میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار سے بڑھ گئی۔


متعلقہ خبریں