اسلام آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے



اسلام آباد: جڑواں شہروں راول پنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راول پنڈی اور گردونواح میں زلزلہ

مردان، نوشہرہ، شانگلہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ آیا جب کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سوات، لوئر دیراور تیمر گرہ اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا اور ساتھ ہی ایبٹ آباد اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 223 کلو میٹر تھی۔

خیال رہے کہ صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب بھی وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر  زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی: پانچ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ، ایک جاں بحق 18 زخمی

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی ترکی میں پانچ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے سے جارجیا اورآرمینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں