وفاقی حکومت کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے فنانس ڈپارٹمنٹ کا سی ای او کے خلاف خط|HUMNEWS.PK

امریکی کمپنی سیبر کا پی آئی اے کو عدالت لے جانے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے مرحلہ وار بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گلف ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع ہو گا۔ سب سے پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ کورونا وبا کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے جس کا دکھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے اور حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

اجلاس میں معاون خصوصی ذوالفقار بخاری نے بین الاقوامی فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا معاملہ زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اجلاس کو بتایا کہ فلائٹس کی بندش سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی کابینہ انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اجلاس کو بتایا کہ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ 2 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زلفی بخاری نے اجلاس کو بتایا کہ بیرون ملک مقیم ہم وطن شدید مالی مشکلات سے بھی دوچار ہیں۔ مشکل وقت میں ہم وطنوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔ این سی سی کا اجلاس بلا کر معاملے پر مشاورت کی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست پر وزیرعظم نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کھولنے کی اجازت دی تھی۔

مزید پڑھیں: یو اے ای میں 70 ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، زلفی بخاری

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کی تکالیف و مشکلات کا احساس ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یقین دہانی کرائی کہ اپنے ملک کے محنت کش بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عوام الناس اور تمام مسافروں سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات میں حکومت کا ساتھ دیں۔

ذرائع کے مطابق باچا خان ائیرپورٹ پر قواعد و ضوابط کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ایئرپورٹس پراسکریننگ کی جاتی ہے اور طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں مختص قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں