قومی اسمبلی اجلاس: مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکین نے شور شرابہ کیا؛ جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے  اجلاس 10منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مراد سعید تقریر کے لیے اپنی نشست سے کھڑے ہوگئے تو اپوزیش ارکان نے شور شرافہ کرتے رہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری ممبران کو خاموش رہنے کی تلقین کرتے رہے، لیکن انہوں نے ایک نہ سنی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری  نے کہا کہ کسی کی دھمکی میں نہیں آوں گا ہاوس کو قانون کے مطابق چلاوں گا۔ آپ سب سیاسی ورکرز ہیں ایک دوسرے کو احترام سے پکاریں۔ ارکان نعرے بازی نہ کریں اپنی نشست پربیٹھیں اور تقریر سنیں۔

اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے مراد سعید نے کہا خواجہ آصف نے کل جو کچھ کہا وہ جھوٹ ہے، مذمت کرتاہوں۔ خواجہ آصف نے وزیر دفاع ہوتے ہوئے اقامہ رکھا ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انہوں نے کہا کہ اسلام کو پہلے دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ عمران خان نے اقوام متحدہ میں مسلم امہ کا مقدمہ لڑا۔ اقوام متحدہ میں 50 سال بعد2 بارمسئلہ کشمیر پربحث ہوئی۔ عمران خان کی طرح کسی نے بھی کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس وقت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان اور اسلام کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا تھا۔ پہلی بار وزیراعظم عمران خان نے ختم نبوت کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑا۔ اسلام کوماضی میں دہشت گردی سےمنسوب کیا جاتا تھا۔

مراد سعید نے نام کسی کا نام لیے بغیر پوچھا کہ نواسی کی شادی پرجندال کو بغیرویزہ مری آنے کی دعوت کس نے دی؟ کس نے کہا تھا جندال کے ساتھ  ہمارے ذاتی تعلقات ہیں۔


متعلقہ خبریں