چین کے ساتھ جھڑپ: بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک

چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ: بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک

لداخ: چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرحدی جھڑپ کا واقعہ گزشتہ شب گلوان میں پیش آیا تھا۔ بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق انڈیا کے میڈیا نے بھی کردی ہے۔

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے ڈھول کا پول: نیپال نے کردیا

مؤقر بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہی تھی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق سرحدی جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جب کہ متعدد زخمی بھی ہیں۔

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، 4 شہری شدید زخمی

بھارتی میڈیا نے کچھ دیر قبل تک صرف تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔

عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ کافی عرصے سے سرحد پہ کشیدگی ہے جس میں اعلیٰ سطحی فوجی روابط کے باوجود کمی نہیں آئی ہے۔

بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کے افسران کو ہراساں کرنا شروع کردیا

دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع  اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب چین کے منع کرنے کے باوجود بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی سرحد کے قریب غیر قانونی شاہراہ تعمیر کرنے کی کوشش کی۔

خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کا خواہش مند بھارت گزشتہ دنوں اس وقت بھی ہزیمت کا سامنا کرچکا ہے جب نیپال کی افواج نے گولی چلا کر بھارتیوں کو خبردار کیا کہ اس کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

نیپال کی پارلیمنٹ نے گزشتہ دنوں اپنا نیا سرکاری نقشہ منظور کیا ہے جس میں ان علاقوں کو بھی اپنی حدود میں شامل دکھایا گیا ہے جن پر عرصےسے ترنگا لہرا رہا تھا اوربھارت کا غیر قانونی قبضہ تھا۔


متعلقہ خبریں