کراچی میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق، سندھ میں اموات 886 ہوگئیں


کراچی: آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے باعث مزید 33 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد شہر میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 730 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق  کراچی میں کورونا وائرس کے مزید 1854 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک میں کورونا وائرس پھیلا، بلاول بھٹو

محکمہ صحت سندھ  کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہزار 491 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا کے باعث مزید 33 اموات رپورٹ ہوئیں۔ سندھ میں کورونا سے اموت کی تعداد 886 ہوگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 2ہزار 287 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار 868 ہوگئی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 111 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 839 ہو گیا ہے۔

ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 443 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 921 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 56 ہزار 390 مریض صحت یاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

پاکستان کے صوبہ سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 57 ہزار 868 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 55 ہزار 878، خیبرپختونخوا میں 18 ہزار 472، بلوچستان میں 8 ہزار 327، اسلام آباد میں 8 ہزار 857، آزادکشمیر میں 663 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 143  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار اکیاسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں853، خیبر پختونخوا میں 707، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں