وزیر اعظم عمران خان کی دو روزہ دورے پر کراچی آمد

سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے، 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں: وزیراعظم

فائل فوٹو۔–


کراچی: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کراچی آمد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اوردیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ: وزیراعظم کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزرا، معاون خصوصی اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیراعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے ہیں۔ کراچی آمد کے بعد وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو وزیراعظم کے شیڈول کے متعلق بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور ٹیم سے ان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم: حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان ممتاز بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے دیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم سے سندھ کی اتحادی جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں سے ملاقات شیڈول ہے لیکن وہ وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات نہیں کریں گے۔

 لاک ڈاؤن کا مطلب معیشت کی تباہی ہے, عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں احساس سینٹر کا دورہ کریں گے اورکل پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔


متعلقہ خبریں