او آئی سی کے کشمیر کانفلیکٹ گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

مغرب میں شدت پسند طبقہ اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دے رہا ہے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے کشمیر کانفلیکٹ گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتائی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے اراکین کوبھی خطوط لکھے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بگڑتی جارہی ہے، ہم اس کا جائزہ  لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری صورتحال کا ذمہ دار بھارت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ہمسایہ نہیں ہے جس سےبھارت کےتعلقات اچھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چین، نیپال اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کا مسئلہ چل رہا ہے اوراس کا اپنا رویہ آڑے آرہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر مسلسل فائرنگ کرکے شہریوں کو شہید کررہی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کی ہندوتوا سرکار کو منہ کی کھانی پڑے گی کیونکہ اس کی کارروائی سب کے سامنے ہے۔

چین کے ساتھ جھڑپ: بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب بھارتی فوج کی 20 کے قریب اموات ہو چکی ہیں اور یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج بھارتی دانشور بھی پوچھ رہے ہیں کہ خارجہ پالیسی کیا ہے؟ کیونکہ عالمی سطح پربھارت تنہا ہو گیا ہے۔

انہوں نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بنا منصوبہ بندی کے لاک ڈاؤن کیا گیا، نتیجتاً بے ہنگم لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف کورونا کا پھیلاؤ رکا نہیں بلکہ معیشت کا بھی بھٹہ بیٹھ گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ جو رویہ اپنایا جارہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے جب کہ وہاں کی اپوزیشن اوردیگر اقلیتیں بھی حکومت سے نالاں ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلے توعالمی ذرائع ابلاغ بھارتی حکومت پر تنقید کررہا تھا لیکن اب خود بھارتی میڈیا بھی اپنی حکومت کو نکتہ چینی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان مغربی سرحد پہ قیام امن کے لیے اقدامات کررہا ہے اور افغان امن عمل میں تعاون کر رہا ہے۔

بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ وادی چنار کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں