پی آئی اے: آم کی برآمدات کے لیے سہولتوں کی یقین دہانی

فائل فوٹو


کراچی: قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے آم کی برآمدات کے لیے سہولتوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔

معیشت: مئی میں ماہانہ بنیادوں پر ملکی برآمدات میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق یہ یقین دہانی سی ای او پی آئی اے کی جانب سے پی ایف وی اے کے وفد کو کرائی گئی جس نے وحید احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات پی آئی اے کے ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں ہوئی۔

ملاقات میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت پی آئی اے برطانیہ کے شہروں مانچسٹر اور لندن کے لیے آم کی برآمدات پر رعایتی فریٹ چارج کرے گی۔ یہی سہولت فرینکفرٹ برآمد کیے جانے والے آموں پر بھی دی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او سے ملاقات کرنے والے پی ایف وی اے کے وفد کے سربراہ وحید احمد کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مغربی ممالک سمیت برطانیہ کو آم برآمد کرنے کے لیے قومی ایئر لائن کو ترجیح دی جائے گی۔

2018-19 کے دوران برآمدات کا مقررکردہ ہدف حاصل نہ ہو سکا

قائمہ کمیٹی برائے زرعی مصنوعات نے آم کی برآمدات کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس ضمن میں پی آئی اے ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پی آئی اے حکام اور پی ایف وی اے کے وفد نے شرکت کی۔

وحید احمد کے مطابق پی آئی اے دیگر ایئر لائنز کی نسبت آم کی برآمدات کے لیے کم فریٹ چارج کرے گی۔

پی ایف وی اے کے وفد کی سربراہی کرنے والے وحید احمد نے ہم نیوز کو بتایا کہ ملاقات میں سی ای او پی آئی اے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آم کی برآمدات میں درپیش تمام مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک سمیت برطانیہ کو آم کی زیادہ تربرآمدات پی آئی اے کے ذریعے کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ پی آئی اے کا ریونیو بڑھانے اورزرمبادلہ کی بچت کے لیے کیا گیا ہے۔

تاجر نئی ا سکیموں سےفائدہ اُٹھاکر ملکی برآمدات کے اضافے میں مدد گار بنیں، ایف بی آر

ہم نیوز کے مطابق وحید احمد نے کہا کہ فضائی راستے سے آم کی برآمدات میں پی آئی اے کا شیئر دس فیصد ہے لیکن پی ایف وی اے اور پی آئی اے کے درمیان اشتراک عمل سے قومی ایئر لائن کا شیئر بڑھایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں