کراچی: بیوپاریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی: بیوپاریوں کو لوٹنے اور قتل کرنے والا گینگ پکڑا گیا

کراچی: شہر قائد میں پھل و سبزی کے بیوپاریوں کو لوٹنے اورمزاحمت پہ قتل کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس طرح 30 اپریل کو ہونے والی دوہرے قتل کی واردات کا معمہ بھی حل ہو گیا ہے۔

کراچی میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق، سندھ میں اموات 886 ہوگئیں

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان صبح سویرے منڈی جانے والے پھل و سبزی کے بیوپاریوں کو اپنی پک اپ میں بٹھاتے تھے اور سپرہائی وے پر ان سے لوٹ مار کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ڈکیت گینگ کے گرفتار کارندوں عبداللہ اور ولی خان نے یہ اعتراف ابتدائی تفتیش میں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے بتایا ہے کہ 30 اپریل کی صبح انہوں نے جب لوٹ مار کی واردات کرنا چاہی تو اس دوران بیوپاریوں ظفر اور وزیر احمد نے مزاحمت کی جس پر انہیں قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے بیوپاریوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی نعشیں پک اپ کے ذریعے پھینک دی تھیں۔

کراچی: ہر گھنٹے میں کورونا کے73کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق ملزمان کا سراغ سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے لگا تھا کیونکہ اس سے پولیس کو معلوم ہوا تھا کہ نعشیں پک اپ کے ذریعے پھینکی گئی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عبداللہ اور ولی خان درآصل پانچ رکنی ڈکیت گینگ سے تعلق رکھتے ہیں۔

پولیس کو دوران تفتیش معلوم ہوا کہ گینگ کے دو دیگر کارندے اور گرفتار ملزمان کے ساتھی آٹھ جون کو گرفتار ہوئے تھے اور اس وقت جیل میں ہیں۔

ہم نیوز کو پولیس حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی پک اپ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

کراچی: صحافی ولی بابر پر گولیاں چلانے والا گرفتار

پولیس حکام کے مطابق پانچ رکنی ڈکیت گینگ کا ایک کارندہ تاحال فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں