مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

مسجد الحرام کھولنے اور طواف بیت اللہ کی اجازت دینے پر غور

ریاض: سعودی عرب کے حکام نے مسجد الحرام کھولنے اورطواف بیت اللہ کی اجازت دینے پرغور و خوص شروع کردیا ہے۔

سعودی عرب:مزید پانچ ہوائی اڈے اندرون ملک پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے

ہم نیوز نے اس ضمن میں عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے حکام نے  مکہ مکرمہ اورمسجدالحرام کو کھولنےکے لیے غوروخوص کی خاطر ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

مکہ معظمہ خلا سے کیسا دکھتا ہے؟ اماراتی خلا باز نے دنیا کو دکھا دیا

خبر رساں ادارے کے مطابق تشکیل دی جانے والی خصوصی کمیٹی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے اقدامات اور ہجوم کنٹرول کرنے سے متعلقہ امور پر غورکررہی ہے۔

سعودی عرب: اڑھائی ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی

ہم نیوز نے خبر رساں ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ مسجد الحرام کو کھولنے اور طواف کعبہ کی اجازت دینے کے حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں