42 اضلاع میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن جاری

تھر پارکر میں بھی ٹڈی دل کے حملے

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ فوڈ سیکیورٹی اور زراعت کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے 42 اضلاع میں انسدادِ ٹڈی دل آپریشن جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این ایل سی سی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کےمطابق ملک بھر میں 42 لاکھ ایکڑ پر کنٹرولڑ آپریشن کیا جا چکا ہے۔ 42 اضلاع کے متاثرہ علاقوں میں 972 ٹیمیں مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

این ایل سی سی کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 67 ہزار615ایکڑ پر سروے کیاگیا۔ سندھ میں 24 گھنٹوں میں ایک لاکھ23ہزار103ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 3اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر882 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹوں میں 184933 ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 7اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر2429 ایکڑ پر آپریشن کیا گیا۔

این ایل سی سی کے مطابق بلوچستان میں 24 گھنٹوں میں3ہزار4ہزار560ایکڑ پر سروے کیا گیا۔ 11اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی پر8606 ایکڑ میں آپریشن کیا گیا۔

گزشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے کہا تھا کہ ملک کے 40 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا تھا بلوچستان کے 29، خیبر پختونخوا کے 8، اور سندھ کے 3 اضلاع ٹڈی دل سے متاثر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں آواران، نوشکی، چاغی، گوادر، اتھل، پنجگور، خاران اور کوئٹہ کے علاوہ دیگر اضلاع بھی ٹڈی دل سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں تباہ

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، کرم، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع ٹڈی دل دے متاثرپ علاقوں میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پنجاب کے کسی ضلع سے ٹڈی دل رپورٹ نہیں ہوا، ٹڈی دل کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ 1288 مشترکہ ٹیموں نے لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 12 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا۔

این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں 5 ہزار 300 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا، خیبر پختونخوا میں 1000 ہیکٹر رقبہ کی ٹریٹمنٹ ہوئی جب کہ سندھ میں گزشتہ روز 500 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ کی گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اب تک پورے ملک میں 6 لاکھ 23 ہزار ہیکٹر رقبے پرا سپرے کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں