کشمیریوں پر بھارتی ظلم بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا، کورکمانڈرز


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کی زیرصدارت کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس ہوا، جس میں عسکری قیادت نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم بے نقاب کرنے کاعمل جاری رکھا جائے گا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق کورکمانڈر اجلاس میں ملک کی اندرونی ا ور بیرونی صورتحال پرغور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک میں تشدد کے واقعات میں کمی پرشرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔ افغان امن عمل پرمثبت پیشرفت اوراثرات سے متعلق  اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں مغربی سرحد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مغربی سرحد پرصورتحال معمول پر رکھنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا  نے بھارتی جارحانہ عزائم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کی حمایت بے نقاب کرتے رہیں گے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کورونا کیخلاف حکومتی اقدامات میں پاک فوج کے تعاون پرغور کیا گیا۔ ٹڈی دل حملوں کے خلاف آپریشن اور انسداد پولیو مہم پر بھی غور کیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں انسداد کورونا اور ٹڈی دل کیلئے حکومت سے تعاون جاری رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس کانفرنس میں شرکا نے قومی اداروں کے ساتھ مل کرحالات کو معمول پرلانے کا مشن جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کورونا کے خلاف حکومت کی مہم کا بھرپور حمایت کا عزم کیا گیا۔ کورونا کا مقابلہ صرف جامع قومی حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا نے کہا کہ ہر شخص کو کورونا کے خلاف مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا اور تینون سروسز چیفس نے انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی ایس آئی) ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا تھا۔

فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ  لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آئی ایس آئی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں