وزیراعظم نے کراچی اور لاہور کے مسائل کا حل بتادیا


لاڑکانہ: وزیراعظم عمران خان نے میئر نظام کو دنیا میں کامیاب سسٹم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہ راست انتخاب کے بغیر کراچی اورلاہور کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 40 فیصد کراچی کچی آبادیوں پر مشتمل ہے۔

وزیراعظم: حکومتی فیصلوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے ہی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ یہی کہا ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے واضح طور پر کہا کہ کراچی اورلاہورکامسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا جب تک کہ میئربراہ راست منتخب نہ ہوں اوران کے پاس اختیارات نہ ہوں۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ویلج کونسل قائم کی اور عوام کو نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ملکی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فنڈز براہ راست ویلج کونسل تک جائیں گے اور بلدیاتی نظام میں شہروں کے میئر عوام خود منتخب کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے گئے تھے۔

کورونا، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 136 اموات 

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم میں صوبوں کو گورننس چلی گئی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ
حکومتی فیصلوں سے عوام کو آگاہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبوں میں پانی کی تقسیم کے لیے ٹیلی میٹری سسٹم لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی میٹری سسٹم کو جان بوجھ کر سبوتاژ کیا گیا لیکن انکوائری کررہے ہیں جس میں معلوم کریں گے کہ ٹیلی میٹری سسٹم کو خراب کون کر رہا ہے؟

ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بچایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا پر سیاست بدقسمتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی طرح ٹڈی دل پربھی سیاست کھیلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپرے کے لیے موجود تما جہازخراب تھے اور ان میں سے جب ایک کو چلانے کی کوشش کی گئی تو وہ کریش کرگیا۔ انہوں نے اس ضمن میں خبردار کیا کہ جولائی میں بھارت سے ٹڈی دل کا حملہ ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ شروع ہی 700 ارب کے خسارے سے ہوتا ہے۔

کراچی میں کورونا سے مزید 33 افراد جاں بحق، سندھ میں اموات 886 ہوگئیں

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے پوچھے بغیر سندھ نے سب کچھ بند کر دیا اور پھر سندھ کو دیکھ کر باقی صوبوں نے بھی سب کچھ بند کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ گاڑیاں لٹنا شروع ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرٹ پر تمام صوبوں میں این ڈی ایم اے کے ذریعے سامان تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور بھارت میں کیسز میں اضافہ ہورہا ہے لیکن وہ لاک ڈاوَن کھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 34 فیصد لوگ لاک ڈاوَن کی وجہ سے غربت میں چلے گئے ہیں۔

لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 61 ہاٹ اسپاٹ بند

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک عوام ایس او پیز پرعمل نہیں کریں گے اس وقت تک کورونا وائرس پر قابو پانا مشکل ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ ہی نہیں لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرسزائیں ہوں گی اورجرمانے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ احساس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ پیسہ سندھ میں تقسیم ہوا ہے۔

نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ: وزیراعظم کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت

ہم نیوز کے مطابق احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر کے مطابق سندھ میں احساس پروگرام کے تحت 60 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں