چین اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام، کشیدگی برقرار

چین اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام، کشیدگی برقرار

گلوان: چین اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکامی سے دوچار ہو گئے ہیں۔ مذاکرات دونوں ممالک کے مقامی فوجی کمانڈرز کے درمیان ہوئے تھے۔

چین کے ساتھ جھڑپ: بھارتی کرنل سمیت 20 فوجی ہلاک

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گلوان وادی میں ہونے والے فوجی مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکے ہیں اوربے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد افواج کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

مودی کی ہندوتوا پالیسی سے بنگلہ دیش، نیپال، چین اور پاکستان تنگ ہیں، وزیر خارجہ

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوان وادی میں گزشتہ روز ہونے والی سرحدی جھڑپ میں ایک کرنل سمیت 20 بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے کل جماعتی کانفرنس بھی بلا لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورچوئل کل جماعتی کانفرنس 19 جون کو طلب کی گئی ہے۔ یہ اعلان وزیراعظم کے دفتر سے کیا گیا ہے۔

کشمیریوں پر بھارتی ظلم بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا، کورکمانڈرز

کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس میں بھارت اور چین کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپ اور کشیدگی پر بات چیت کی جائے گی۔

چین اور بھارت کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی سرحدی جھڑپ کے نتیجے میں ایک بھارتی کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے ابتدا میں صرف تین بھارتی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاع دی تھی لیکن عالمی ذرائع ابلاغ میں جب حقیقی صورتحال بتائی گئی تو اس کے بعد بھارتی میڈیا نے تسلیم کرلیا کہ مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد 20 ہے جب کہ زخمی علیحدہ ہیں۔

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کے ڈھول کا پول: نیپال نے کردیا

بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کو گزشتہ دو دن سے اپوزیشن جماعتوں سمیت غیر جانبدار ذرائع ابلاغ کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

چین کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر مؤقر بھارتی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے ہندوتوا کی علمبردار سرکار کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہمارے گھر میں گھس کر مارا‘‘۔

او آئی سی کے کشمیر کانفلیکٹ گروپ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اخبار نے ایک جگہ سرخی میں لکھا ہے کہ حقیقت سے منہ موڑنے کی بھاری قیمت۔ بھارت میں کانگریسی رہنما سونیا گاندھی اور راہول گاندھی نے بھی مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔


متعلقہ خبریں