اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ کا شہر میں ادویات کی قلت کا نوٹس


اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے ڈیکسامیتھاسون دوائی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تر فارمیسی ڈیکسامیتھاسون دوائی کی سپلائی اور دستیابی مقرر کردہ قیمت پر یقینی بنائیں۔ دوائی کی فروخت صرف پی ایم ڈی سی ڈاکٹر کی جاری کردہ ہدایات کے تحت ہی دی جائیگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فروخت کے وقت فارمیسیز کی جانب سے ریکارڈ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی ذخیرہ اندوزی یا زائد قیمت پر فروخت ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت جرم ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

ضلعی انتظامیہ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فارمیسیز کی انسپکشن اور آڈٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

کورونا سے اسلام  آباد میں اب تک 99 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں 24 ہزار 39 افراد نے کورونا وائرس نے شکست دی ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنرحمزہ شفقات نے کہا تھا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقے لوئی بھیرمیں کورونا کا مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔ لوئی بھیرمیں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق سیکٹرجی نائن متاثرہ افرادکی فہرست میں دوسرےنمبر پرہے، جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 320  اور آئی ٹین میں 300  سے تجاوز کرگئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری رپورٹ  میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد کے  سیکٹرآئی ایٹ میں 293 اور جی سیون میں 276 افراد متاثر ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں