ایل او سی: بھارتی فوج کی فائرنگ، خاتون سمیت چار شہری شہید

پاکستان کی جوابی کارروائی: بھارت کے 5فوجی ہلاک ہوئے، بھارتی میڈیا

اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

کشمیریوں پر بھارتی ظلم بے نقاب کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا، کورکمانڈرز

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ بھارتی فوج کی نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت چار شہری شہید ہو گئے ہیں۔

چین اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام، کشیدگی برقرار

بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا ہے جسے علاج معالجے کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپوراورمؤثر جواب دیا ہے۔


متعلقہ خبریں