اعصام الحق کا راجر فیڈرر کو منفرد جواب، شیروانی اور پگڑی میں


لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی والا لباس زیب تن کرلیا۔ انہوں نے باقاعدہ شیروانی پہنی اورپگڑی بھی باندھی لیکن اس دفعہ اسے پہننے کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران ٹینس کے ’وال والیز‘ چیلنجز میں منفرد انداز سے اپنی انٹری ڈالنا تھا۔

برطانیہ سمیت دیگر ممالک کی شہریت پاکستان کیلئے ٹھکرائی، اعصام الحق

دنیائے ٹینس میں وال والیز کا سلسلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے شروع میں جب لاک ڈاؤن کیا گیا تھا تو اس وقت سوئزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف ٹینس اسٹارراجر فیڈرر نے شروع کیا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر راجر فیڈررکی جانب سے ڈالی جانے والی پوسٹ کے بعد دنیائے ٹینس سے تعلق رکھنے والے مختلف کھلاریوں نے اپنی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پہ پوسٹ کی ہیں۔

اے ٹی پی ورلڈ چیمپیئن شپ، اعصام الحق کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اپنی شادی کے موقع پر پہنا گیا لباس زیب تن کر کے دومنٹ تک دیوار پر213 والیز کھیلیں۔

اعصام الحق نے اپنے اس منفرد انداز کے متعلق سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وہ یہ ویڈیو ان تمام افراد کے نام کرنا چاہتے ہیں جن کی شادی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی اپنی شادی بھی لاک ڈاؤن کے دوران ہوئی تھی۔

یوایس اوپن: کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئےٹینس اسٹار اعصام قریشی کا منفرد انداز

ٹینس اسٹار اعصام الحق کے مطابق بھاری لباس پہن کر پگڑی کو سنبھالتے ہوئے ٹینس والیز میں توازن برقرار رکھنا یقیناً مشکل کام تھا لیکن انہوں نے اس دوران خوب انجوائے کیا۔


متعلقہ خبریں