پشاور اور گجرات کے انتخانی حلقوں میں تبدیلیوں کا اعلان

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: 31 کروڑ سے زائد رقم ظاہر نہیں کی، اسکروٹنی کمیٹی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پشاور اور گجرات کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی نئی حد بندیوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

منگل کو سامنے آنے والی تفصیل کے مطابق انتخابی کمیشن نے ننکانہ صاحب، جھنگ، شیخوپورہ اور بہاولپور کی حلقہ بندیوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

پشاور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر سنائے گئے فیصلے کے مطابق چارج نمبر 12 کو این اے 30 سے نکال کر این اے 31 میں شامل کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقے 31 کے سرکل نمبر 14, 15, 16 کے چارج نمبر سات کو این اے 27 میں منتقل کردیا ہے۔ سرکل نمبر نو اور دس کے چارج نمبر 16 کو این اے 29 سے نکال کر این اے 30 میں شامل کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے 30 کے سرکل نمبر ایک، دو، تین اور چھ کے چارج نمبر 17 کو نکال کر این اے 27 میں منتقل کردیا ہے۔ پٹوار سرکل ناحقی اور پٹوار سرکل کنکول کو این اے 27 سے این اے 28 میں شامل کردیا گیا ہے۔

پشاور کے پٹوار سرکل ریگی استرزئی کو این اے 27 سے نکال کر این اے 30 میں منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی حلقہ پی کے 75 سے سرکل چھ کے چارج نمبر 13 کو پی کے 78 میں منتقل کردیا ہے جب کہ سرکل چار اور چھ کے چارج نمبر ایک کینٹ کو پی کے 74 سے پی کے 75 میں شامل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ضلع چنیوٹ، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پر محفوظ فیصلے کو بدھ تک مؤخر کردیا ہے جب کہ ضلع ننکانہ صاحب، جھنگ، شیخوپورہ اور بہاولپور کی حلقہ بندیوں پر بھی فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ضلع ننکانہ صاحب اور جھنگ کا فیصلہ بدھ کو جب کہ ضلع بہاولپور اور شیخوپورہ کا فیصلہ 19 اپریل کو سنایا جائے گا۔

گجرات کے قومی اسمبلی کے حلقوں پر دائر تمام اعتراضات مسترد کردیے گئے ہیں۔ پٹوار سرکلز سماں، مچھیاناں، موسی، معین الدین پور کو صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 29 سے 30 میں منتقل کردیا گیا جب کہ پٹوار سرکلز سکرالی، وڑائچاں والا، مٹھواں والا کو پی پی 30 سے 32 میں شامل کردیا گیا ہے۔  پٹوار سرکل مغلی، چک محمود چھماں اور کھوجہ کو پی پی 32 سے 30 میں شامل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں