حکومت ہر جگہ جھوٹ سے کام لے رہی ہے، حمزہ شہباز

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت ہر جگہ جھوٹ سے کام لے رہی ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ چالیس فیصد فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، زراعت ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملامین کی تنخواہیں ایک فیصد بھی نہیں بڑھائی گئیں۔ لوگ ٹرین میں اپنے پیاروں کے ساتھ جل گئے، آج تک اس کو رپورٹ نہیں آئی۔ ساہیوال سانحہ کےمتاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کیلئے 36 فیصد حصہ رکھا گیا۔ لوکل گورنمنٹ میں ترمیم کی گئی اور وعدہ کیا الیکشن کرائیں گے۔ لوگ آج برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں، وہ نہیں مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طلبی کا تحریری فیصلہ جاری

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں کے آج گلیوں محلوں کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔ 50 ہزار گھر دینے کے وعدے سن سن کر کان پک گئے، وہ گھر کہاں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا ماحول یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔ ایکسپو سینٹر میں 90 کروڑ ادا کیے گئے، لیکن مریض سہولتوں سے محروم ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ چین میں وائرس شروع ہوا تو کہا گیا معمولی فلو ہے، پینا ڈول سے ٹھیک ہو جائے گا۔ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بار کہتے رہے کہ لاک ڈاون لگائیں، لیکن ان کی نہ سنی گئی۔ آج 6ہزار لوگ روزانہ کورونا وائرس سے شکار ہو رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں