چائلڈ پورنو گرافی: مجرم کی اپیل مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

lahore high court

لاہور: چائلڈ پورنوگرافی کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ لاہور ہائی کورٹ نے جاری کردیا ہے۔

لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 61 ہاٹ اسپاٹ بند

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ لاہور نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم اپنی سات سال کی سزا پوری کرے گا۔ تحریری فیصلے میں واضح طور پرلکھا گیا ہے کہ ٹرائل اور سیشن کورٹ نے قانون کے مطابق سزا دی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس فاروق حیدر نے مجرم سعادت امین کی سزا کے خلاف دائر اپیل پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت عالیہ لاہور کے جج جناب جسٹس فاروق حیدر نے سات صفحات پر مشتمل فیصلے میں لکھا ہے کہ مجرم سعادت امین کو چائلڈ پورنو گرافی کا جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے سات برس قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

لاہور میں کورونا کیسز میں اضافے پر وزیر اعظم کا اظہار تشویش

ہم نیوز کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کی جانب سے جاری کیے جانے والے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ  چائلڈ پورنو گرافی کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو دی گئی سزا کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تحریری فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ مجرم سعادت امین کی سزا کے خلاف اپیل قانون کے معیار پر پوری نہیں اترتی ہے لہذا سزا برقرار رکھی جاتی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مجرم سعادت امین کے وکیل نے اپیل کی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے ناکافی شواہد کے باوجود درخواست گزار کو سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔

کورونا وائرس، لاہور ہائی کورٹ نے کرائسز مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی

درخواست گزار کے وکیل کا مؤقف تھا کہ پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کا اطلاق مجرم پر نہیں ہوتا ہے۔


متعلقہ خبریں