آئندہ دو ماہ میں وبا کا مقابلہ بھرپور طریقے سے کرنا ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں ہمیں وبا کا مقابلہ بھرپور طریقے سے کرنا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پوری قوم متحد ہو کر اس وبا کا مقابلہ کرے۔

ملک کے 20 شہروں میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسد عمر

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے خصوصی اجلاس میں کہی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

خصوصی اجلاس میں وفاقی وزرا کے علاوہ چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور کشمیر کے وزیراعظم بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق خصوصی اجلاس میں اسپتالوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ، اموات اور مستقبل میں ممکنہ اندازوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

لاہور میں سلیکٹو لاک ڈاؤن نافذ، کورونا کے 61 ہاٹ اسپاٹ بند

وزیراعظم عمران خان کو کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اب تک کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ایس او پیز پرعملدرآمد سمیت این سی او سی کے فیصلوں پرعملدرآمد کی بابت بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق شرکائے اجلاس کو اعلیٰ حکام نے مریضوں کے لیے بیڈز، ضروری ادویات اور آکسیجن کی فراہمی پر بریفنگ دی۔

خصوصی اجلاس میں ادویات اور طبی ساز و سامان کی فراہمی سمیت نظام صحت میں بہتری لانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

خصوصی اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ زندگیاں اور روزگار بچانے کی بحالی کی حکمت عملی پر شرکا کے درمیان مکمل اتفاق رائے پا یا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایس او پیز پر آگہی اور انتظامی اقدامات کے ذریعے سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

سندھ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 48 اموات

ذرائع کے مطابق اجلاس میں این سی او سی نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلا س میں این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ چار روز کے دوران کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آرہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے خصوصی اجلاس میں ہدایت دی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان میں کورونا سے 3 ہزار سے زائد اموات، کیسز 1 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئے 

وزیراعظم کا شرکائے اجلاس کو کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بیڈز، آکسیجن اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے این سی او سی کی کارکردگی کی تعریف کی۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کا مقابلہ متوازن حکمت عملی سے کیا ہے۔ انہوں نے ہیلتھ ورکرز کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

کراچی کے 41 حساس مقامات میں اسمارٹ لاک ڈاون

وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اجلاس میں کہا کہ پوری قوم طبی عملے کی خدمات کی معترف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ نے اب تک پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں