پاکستان: اہم ممالک میں سفرا کی تقرریاں و تبادلے

پاکستان: اہم ممالک میں سفرا کی تقرریاں و تبادلے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان نے دنیا کے متعدد اہم ممالک میں متعین سفرا کا تبادلہ اور تقرریاں کردی ہیں۔

بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان سمیت خطے کیلئے بھی خطرہ ہیں، دفتر خارجہ

ہم نیوز کے مطابق سفرا کے تبادلے و تقرریوں کی سمری قواعد و ضوابط کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب کھوکھر کو ویانا میں پاکستان کا سفیر متعین کردیا گیا ہے۔ وہ اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی مفید منصوبہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ذرائع کے مطابق ویانا میں متعین پاکستانی سفیر منصور خان کو افغانستان میں سفیر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا ڈاکٹر ظہور احمد کو سویڈن میں سفیر کی حیثیت سے متعین کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معین الحق کو بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ دفتر خارجہ نے نئی تقرریوں سے متعلق ایگریما کے لیے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔


متعلقہ خبریں