کراچی میں دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق 6 زخمی


کراچی: لیاقت آباد میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کراچی میں دستی بم حملہ احساس پروگرام کے دفتر کے قریب ہوا اور دفتر میں احساس پروگرام کے تحت لوگوں میں رقم تقسیم کی جا رہی تھی۔

احساس پروگرام کا دفتر ریاض کالج میں قائم کیا گیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دستی بم ھملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق ملزمان نے پل پر سے دستی بم پھینکا جو ریاض کالج کی دیوار کے قریب گر کر پھٹ گیا۔ دستی بم پھٹنے سے دو رینجرز اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا جبکہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بم حملے میں رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دستی بم حملہ صبح 11 بج کر 19 منٹ پر پیش آیا۔

اس سے قبل آج صبح ہی سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے گھوٹا مارکیٹ کے قریب دھماکے سے ایک شہری اور 2 رینجرز اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر نے گھوٹا مارکیٹ میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: رینجرز کی چوکی کے قریب دھماکہ، راہ گیر اکرم زخمی

پولیس کے مطابق رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے قریب کھڑی تھی جو دھماکے سے شدید متاثر ہوئی۔ شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں اور شہری کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

10 جون کو کراچی میں رینجرز کی چوکی کے قریب کریکر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر زخمی ہوا۔ زخمی راہ گیر کی شناخت محمد اکرم کے نام سے ہوئی تھی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔


متعلقہ خبریں