چین نے بھارت کے 10 فوجیوں کو رہا کرنے کی تردید کر دی

بھارت نےخطے کا امن داؤ پر لگادیا، چینی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم

فائل فوٹو


بینجگ: چین نے بھارت کے 10 فوجیوں کو رہا کرنےسے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے بتایا ہے کہ چین نے بھارت کے کسی فوجی کو قیدی نہیں بنایا، صحیح اور غلط سب پر واضح ہے اور تمام ذمہ داری بھارت کی جانب عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان دوطرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

بھارت موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں کوئی غلطی نہ کرے، چین

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چین نے بھارتی فوج کے 2 اعلی افسران سمیت 10 فوجیوں کو رہا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چین نے قیدیوں کی رہائی میجر جنرل سطح کے مذاکرات کے نتیجے میں دی۔

یاد رہے کہ 4 روز پہلے وادی گلوان میں سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چینی فوج نے 20 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

قیدیوں کی رہائی کے بعد بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اب مزید کوئی فوجی لاپتہ نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں