ملالہ کا والدین، دوستوں کے ساتھ گریجویشن مکمل کرنے کا جشن، کیک کاٹا


لندن: نوبل انعام یافتہ پاکستانی نژاد ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفی، سیاسیات اور معاشیات میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کرنے کا جشن اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ لندن میں اپنی رہائش گاہ پر منایا۔

ملالہ یوسفزئی نے گریجویشن مکمل ہونے پر اپنے والدین کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔ ملالہ یوسف زئی نے کپڑوں اور جسم پر لگے کیک اور رنگوں والی تصویر بھی ٹوئٹر پر جاری کردی، جو لوگوں کی توجہ کا منظر بنی ہوئی ہے۔

اپنی ٹویٹ میں ملالہ یوسف زئی نے مزید بتایا ہے کہ گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے بعد خوش ہوں۔ اگلی منزل کیا ہوگی، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی، مگر امید ہے وہ اچھا ہی ہوگا۔

دینا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ کا کہنا ہے کہ فراغت کے ان لمحات میں ٹی وی دیکھنا، کتابیں پڑھنا اور سونا معمولات زندگی ہیں۔

گریجویشن کرنے پر یوٹیوب کی ملالہ یوسفزئی کو مبارکباد

خیال رہے کہ ملالہ یوسف نے برطانیہ کی مشہور آکسفورڈ یونیورسٹی سے فلسفہ، سیاسیات اور معاشیات بطور اہم مضامین کے ساتھ اپنا گریجویشن مکمل کرلیا ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی کو اگست 2017 میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا اور انہوں نے فلسفہ، سیاست اور معاشیات کے اہم مضامین کے ساتھ حال ہی میں اپنا گریجویشن مکمل کیا۔

گزشتہ سال اقوام متحدہ نے سب سے کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو دہائی کی مشہور ترین نو عمر ٹین ایجر قرار دیا تھا۔اقوام متحدہ نے اپنے جائزہ رپورٹ میں ملالہ یوسفزئی کو یہ اعزاز سال 2012 کے دوران بچیوں کی تعلیم پرکام کرنے پر دیا تھا۔

خیال رہے کہ سال 2014 میں ملالہ یوسفزئی  نے کم عمر ترین نوبل انعام جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی باہمت پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے بھارت کے کیلاش ستیارتھی نے مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام 2014ء میں جیتا تھا۔


متعلقہ خبریں