اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے مہنگا

ڈالر

کراچی: انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 60 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 166 روپے سے بڑھ کر 166 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 64 پیسے اضافہ ہوا۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ  64 پیسے کے اضافے سے ڈالر 165.71 سے  166.35 پر بند ہوا

دریں اثناء اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے اختتام پت 100 انڈیکس 100 پوائنٹس کمی سے 33438 کی سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا

خیال رہے کہ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ بازار میں  فی تولہ سونے کی قیمت ایک بار پھر ایک لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونا کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 200 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 85ہزار905 روپے ہوگئی۔

اس سے قبل کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی  فی تولہ  قیمت مِیں 500 روپے اضافےکے بعد 98 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی  فی تولہ  قیمت 420 روپے کمی کے بعد 97 ہزار200 روپے ہوگئی تھی۔

صرافہ ایسوایشن نے کہا تھا کہ 10 گرام سونے کی قیمت 360 روپے کمی کے بعد 83 ہزار 333 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ 14 اپریل پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے اس وقت بتایا تھا کہ فی تولہ سونا کی قیمت ایک لاکھ 400 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے اضافے کے بعد 86 ہزار 076 روپے ہو گئی تھی۔

اس ضمن میں ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صرافہ ایسوایشن کے صدر ہارون چاند نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونی والی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں