سعودی عرب کا اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے اتوار سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کی 1500 مساجد کو اتوار سے کھولا جائے گا۔ سماجی فاصلہ سمیت کورونا سے بچاوَ کی حفاظتی تدابیر کے تحت مساجد کھولی جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ نمازیوں کو جائے نماز ساتھ لانے اور سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اعلان کیا تھا کہ 21 جون سے ملک بھر میں سیاحت کا شعبہ مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

شعبہ سیاحت کو کھولنے کا فیصلہ عرب وزراء خارجہ کی ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ ملک بھر میں مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا مگر مکہ مکرمہ میں سیاحتی شعبے پرپابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب آج سے پاکستان کیلئے ریلیف پروازیں شروع کرے گا

انہوں نے کہا کہ اس شعبے پر اتنی طویل پابندی کے باعث شعبہ سیاحت سے منسلک افراد کی ملازمتوں کو خطرات لاحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سیاحت ایسا شعبہ ہے جس کے کارکنان کی تعداد کل ملازمتوں کا بارہ فی صد ہے اورعرب ممالک کی 13 فیصد قومی مجموعی پیداوار بھی سیاحت سے حاصل ہوتی ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے بیشتر ممالک نے لاک ڈاؤن نافذ کیے رکھا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر کاروبار اور دیگر سرگرمیاں معطل رہیں۔

متعلقہ خبریں