ملک کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد بارش، موسم خوشگوار



اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد بارش کا دوبارہ سسلہ شروع پوگیا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پسرور شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹ ادو اور بالائی علاقوں میں بارش سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاو204327 ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کا بہاو 197632کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

ملکہ کوہسار مری و گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مری میں بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: مری میں طوفانی ہوائیں اور موسلادھار بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ شہر اور گردنواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پنجاب کے ضلع میانوالی شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

دریں اثناء چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے لڑنے والا ادارہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹ رہی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس، پری مون سون اور ٹڈی دَ ل سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے ملک بھرمیں ہرچیلنج سےنمٹنے کےلیے تیار ہے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ این ڈی ایم اے  نے جامع منصوبہ مرتب کیاہے۔ پری مون سون کانفرنس بہترمنصوبہ بندی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصان سے بچاوَ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی جامع حکمت عملی اور منصوبے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال مون سون کی بارشوں سے سیلاب کا خطرہ رہتا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر آؤٹ برسٹ سے بھی نقصانات ہوتے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا ،ٹڈی دل کی صورتحال میں آنے والا مون سیزن ایک مربوط حکمت علی کا تقاضا کررہا ہے۔ ہمیں روائتی تیاری کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اربن فلڈنگ امکانات اس سیزن میں زیادہ ہیں۔ بڑے شہروں میں سیلاب آنے کے امکانات ہیں۔ پیشگی وارننگ کے انتظامات سمیت مقامی اداروں کی سطح پر تیاری کو یقینی بنانا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے نیشنل کانٹیجنسی پلان بنایا ہے۔ تمام شراکت داروں سے مشاورت کی گئی ہے۔ پر اعتماد ہوں کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی مکمل تیار رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام بڑے شہروں کو اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ کراچی حکام سے درخواست ہے کہ وہ نالے صاف کریں۔ گجرانوالہ، راولپنڈی، حیدر آباد اور لاہور کے حکام بھی اقدامات کریں۔


متعلقہ خبریں