ائیر کولر چلانے کیلئے اہلخانہ نے وینٹی لیٹر بند کر دیا، کورونا مریض جاں بحق


راجھستان :بھارت میں اہلخانہ نے گرمی سے گھبرا کر کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کا وینٹی لیٹر بند کرکے ائیر کولر لگا لیا جس سے مریض جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست راجستھان کے مہاراﺅ بھیم سنگھ اسپتال میں زیر علاج کورونا مریض کے رشتہ داروں نے گرمی سے تنگ آ کر مریض کے وینٹی لیٹر ہٹا کر اس کی جگہ ایئرکولر چلا دیا۔

اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چالیس سالہ مریض کو سانس میں دشواری پیش آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر لگایا گیا تھا تاہم اس کے رشتہ داروں نے ایئرکولر لگا کر وینٹی لیٹر کا سوئچ ہٹا دیا۔

بھارت میں بندر کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کے اہل خانہ اسے دیکھنے کولر ساتھ لائے اور بغیر بتائے وینٹی لیٹر ہٹا دیا جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

مریض کے مرنے کے بعد اہل خانہ ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ پر چڑھ دوڑے جس کے بعد واقع کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں