سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کر دیا

کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر میں بین الاقوامی پروازوں کو بحال کردیا۔ 

زرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے جس کے مطابق تمام چارٹر پروازوں کو پاکستانی بین الاقوامی ایئر پورٹس پر آمدورفت کی اجازت ہو گی۔

نوٹم کے مطابق سی اے اے پروازوں کو پاکستان میں آپریٹ کرنے کیلئے اوقات کار جاری کرے گا جبکہ گوادر اور تربت کے لیے پروازوں پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

بین الاقوامی پروازوں پر31مئی تک پابندی برقرار

اس کے علاوہ پروازوں کے اوقات کار آمدورفت اتھارٹی کے ایس او پیز کے تحت ہو ں گے،خصوصی پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ خصوصی اجازت کے تحت جاری رہے گا۔


متعلقہ خبریں