کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جہازوں میں ایئر شیلڈ  متعارف

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے جہازوں میں ایئر شیلڈ  متعارف

جہازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو اب ایئر شیلڈ کے ذریعے کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔

دوران پرواز ائیرشیلڈ کو پہن کر نہ صرف مسافر خود محفوظ رہ سکے گا بلکہ جہاز میں سوار دوسرے مسافر بھی محفوظ رہ سکیں گے۔

کورونا سے بچاؤ اور محفوظ فضائی سفر کو یقینی بنانے کیلئے نت نئے طریقے ڈھونڈے جارہے ہیں۔  اب ایئر شیلڈ متعارف کرا دی گئی ہے جو فضائی سفر کے دوران مسافروں کو ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رکھ سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا، برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 55 ہزار سے زائد کیسز 

دوران پرواز مسافر ایئر شیلڈ پہن کر کورونا وائرس سمیت ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رہ سکیں گے۔ اس شیلڈ میں سانس لینے کی نوزل بھی موجود ہے جس کے ذریعہ مسافر آرام سے سانس لے سکے گا۔

شیلڈ بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس شیلڈ میں مسافر ہر طرح کے وائرل جراثیم سے محفوظ رہ سکے گا، جب کوئی مسافر کھانسے گا یا اسے چھینک آئے گی تو یہ  شیلڈ جراثیم کو اگلے مسافروں تک منتقل نہیں ہونے دے گی۔

خیال رہے کہ ماہرین نے کہا تھا کہ مستقبل میں فضائی سفر کے لیے پروٹوکول اور انداز بھی نئے ہوں گے۔ ایئرپورٹ سے طیارے تک پہنچنے کے لیے چار گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑسکتا ہے۔

کورونا وائرس کے تناظر میں ماہرین نے تجاویز دی تھیں کہ چیک اِن ایریا میں داخل ہونے سے پہلے مسافروں کو جراثیم کش مشین اور جسمانی درجہ حرارت چیک کرنے کے اسکینر سے گزرنا پڑے گا۔

مسافر طیارے میں کیبن بیگز نہیں لے جاسکیں گے اور فضائی عملے کو ایئرلائن کے یونیفارم کے ساتھ ساتھ حفاظتی لباس بھی زیب تن کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی طیارہ بردار بحری جہاز میں کورونا وائرس پھیل گیا

جہاز کی روانگی سے قبل پورے طیارے میں جراثیم کشی کا اسپرے چھڑکنا ہوگا اور ہر آدھے گھنٹے کے بعد ہاتھوں کو جراثیم کش صابن یا لوشن سے صاف کرنا ہوگا۔

ایسی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت مسافروں کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ رکھیں جس میں ان کی قوت مدافعت کی نشاندہی ہو سکے۔ اس تمام عمل کے نتیجے میں پروازیں تو تاخیر کا شکار ہوں گی لیکن حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا سکیں گے۔


متعلقہ خبریں